گوادر؛ ایرانی تیل بردار ٹرک میں آتشزدگی، 3 افراد جھلس کر جاں بحق
گوادر(قدرت روزنامہ) مکران کوسٹل ہائی وے پر ایرانی تیل بردار ٹرک میں آگ لگ گئی اور ٹرک میں سوار 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق ٹرک میں لگنے والی آگ بجھانے کے لیے پاک بحریہ کی فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا۔ ایس ایچ او اورماڑہ پولیس نے بتایا کہ ٹرک میں سوار افراد بری طرح جھلس چکے ہیں، جن کی شناخت ممکن نہیں۔
دوسری جانب چاغی میں آر سی ڈی شاہراہ پر لاگاپ کے مقام پر حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ دونوں افراد کو دالبندین پرنس فہد اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع نے ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔