عالمگیر ترین خودکشی کیس، پولیس کو فون کال ڈیٹا میں منگیتر سے گفتگو کا ریکارڈ مل گیا
لاہور(قدرت روزنامہ) استحکام پاکستان پارٹی کے سرپرست اعلیٰ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کے فون کال ڈیٹا میں ان کی منگیتر سے گفتگو کا ریکارڈ مل گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ریکارڈ ملنے کے بعد پولیس نے عالمگیر ترین کی منگیتر سے ملاقات کی۔خاتون نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہاکہ عالمگیر ترین سے اس روز شام 4بجے فون پر بات ہوئی،عالمگیر ترین کے ساتھ کال پر روز مرہ کی باتیں ہوئیں۔
پولیس کاکہنا ہے کہ فرانزک اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا ۔