پاکستانی اداکارہ و ماڈل حرا عمر کی مغربی لباس میں تصاویر وائرل


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا عمر اکثر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ نت نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔حال ہی میں اداکارہ کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس کے بعد صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرا عمر ایک کیفے میں بیٹھی ہوئی ہیں جہاں انہوں نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور اپنے بالوں کو کھلا چھوڑا ہوا ہے۔


دیگر تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سوئمنگ پول کے کنارے کھڑی ہوئی ہیں جہاں انہوں نے انتہائی شرمناک مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔


اداکارہ کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا کسی نے ان کے لباس پر تنقید کی تو کسی نے انہیں خوبصورت لباس زیب تن کرنے کا مشورہ دیا۔