پی ٹی آئی دور میں بلوچستان کے حکومتی اخراجات میں 2 ارب روپے سے زائد کی بے قاعدگی کا انکشاف
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان میں پی ٹی آئی دور میں حکومتی اخراجات میں 2 ارب سے زائد کی بے قاعدگی کا انکشاف ہوا۔ بلوچستان حکومت کے مطابق اس خرد برد کے حوالے سے تفصیلات حکومتی اخراجات کی آڈٹ رپورٹ میں سامنے آئی ہیںذرائع کے مطابق مالی سال 2019-20 میں ایک ارب 5 کروڑ روپے مختلف محکموں میں بجٹ ایلوکیشن کے بغیر الانسز کی ادائیگی کی مد میں خرچ کیے گئے
جبکہ مالی سال 2018-19 میں بھی اس مد میں 98 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات کیے گئے آڈٹ رپورٹ میں کمزور مالی کنٹرول کو اس کی بڑی وجہ قرار دیا گیا اور ہر سال اسی وجہ سے بلوچستان میں سرکاری خزانے سے خطیر رقم کی بدعنوانی اور بے قاعدگی سامنے آتی ہے۔