کراچی میں آج بھی گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
کراچی(قدرت روزنامہ) مون سون ہواؤں کا سلسلہ جنوب مشرقی سندھ پر اثرانداز ہو رہا ہے جس کے سبب کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے۔محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق آج حیدرآباد، میر پورخاص، تھرپارکر، بدین، ٹھٹھ اور مٹیاری میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔
پیر اور منگل کو مطلع جزوی ابرآلود جبکہ رات اور صبح میں بوندا باندی کا امکان ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں دن بھر کی شدید گرمی کے بعد رات میں اچانک تیز بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا تھا۔