اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ملک بھر میں ہونے والی طوفانی بارشوں میں 76افراد جاں بحق اور 133 زخمی ہوئے، این ڈی ایم اے نے تفصیلات جاری کردیں . نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری کر دیں .
این ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران طوفانی بارشوں میں 76 افراد جاں بحق133 زخمی ہوئے، این ڈی ایم اے کے مطابق طوفانی بارشوں سے سب سے زیادہ پنجاب میں48اموات رپورٹ ہوئیں .
بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں خیبر پختونخوا میں20 اور بلوچستان میں5 افراد جاں بحق ہوئے، بارشوں کے باعث پنجاب میں 86 اور خیبر پختونخوا میں37افراد زخمی ہوئے . جاں بحق ہونے والوں میں31بچے،30مرد اور 15خواتین شامل ہیں . طوفانی بارشوں میں مختلف حادثات میں46بچے، 49مرد اور 38خواتین زخمی بھی ہوئیں .
بارشوں سے 76گھروں کو نقصان پہنچا اور 44مویشی برساتی ریلے میں بہہ گئے . این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے پنجاب میں32 اور خیبر پختونخوا میں 46گھروں کو نقصان پہنچا .