مہنگائی سے عام آدمی کے مسائل خوفناک حد تک بڑھ گئے: عبدالعلیم خان


لاہور (قدرت روزنامہ)استحکامِ پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کے سبب عام آدمی کے مسائل خوفناک حد تک بڑھ چکے ہیں . اس حوالے سے عبدالعلیم خان نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح پر ہے .


ان کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کے سامنے بے بس ہے، 24 بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں 42 فیصد بڑھیں . عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ آٹا، چینی، کوکنگ آئل، دالیں تک منہگی ہو گئی ہیں، عام شہری کا کوئی پرسانِ حال نہیں . انہوں نے کہا ہے کہ ایل پی جی اور بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے شہری پریشان ہیں .
استحکامِ پاکستان پارٹی کے صدر نے مزید کہا ہے کہ غریب طبقہ پس چکا ہے اور گزشتہ ایک سال میں حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آئی . عبدالعلیم خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام غیر مطمئن ہیں، حکومت نے ریلیف کے بجائے تکلیف میں اضافہ کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں