کراچی (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ترسیلاتِ زر کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی۔مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے جون 2023ء میں 2 ارب 18 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز پاکستان بھیجے، جون کی ورکرز ترسیلات مئی کے مقابلے 4 فیصد زائد رہیں۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جون 2022ء کے مقابلے میں جون 2023ء کی ترسیلات 22 فیصد کم رہیں۔مالی سال 2023ء میں ورکرز ترسیلات 27 ارب 2 کروڑ ڈالرز رہیں، مالی سال 2022ء کی ورکرز ترسیلات 31 ارب 27 کروڑ ڈالرز تھیں۔
مالی سال 2023ء میں ورکرز ترسیلات 13.6 فیصد کم رہیں، رواں برس سعودی عرب سے پاکستانی ورکرز کی ترسیلات کی مد میں 6 ارب 44 کروڑ ڈالرز آئے۔سعودی عرب سے ورکرز ترسیلات مالی سال 2023ء میں 17 فیصد کم رہیں، سعودیہ سے مالی سال 2022ء میں 7.75 ارب ڈالرز کی ورکرز ترسیلات آئی تھیں۔
جون 2023ء میں سعودی عرب سے 515.1 ملین ڈالرز، برطانیہ سے 343.0 ملین ڈالرز آئے۔گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات سے 324.7 ملین ڈالرز جبکہ امریکا سے 272.3 ملین ڈالرز آئے۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…