کوئٹہ میں گرین بس سروس کا آغاز جلد ہوگا، افتتاح عام شہری کریگا، میر قدوس بزنجو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ 17 جولائی سے گرین بس سروس کا آغاز کر دیا جائے گا ،گرین بس سروس کے آغاز سے متوسط طبقہ کو سفر کی بہتر سہولت ملے گی . یہ بات انہوں نے اتوار کو اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی .

انہوں نے کہاکہ بزرگ خواتین بچے اور طلباءگرین بس سروس سے استفادہ کر سکیں گے گرین بس منصوبہ طویل عرصہ سے تعطل کا شکار تھا . انہوں نے کہاکہ رب کائنات کے فضل سے منصوبہ فعال ہونے جا رہا ہے منصوبے کا افتتاح کوئی وی آئی پی نہیں بلکہ بس سے سفر کرنے والا کوئی بھی عام شہری کریگا . . .

متعلقہ خبریں