لاہور ہائیکورٹ، جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد


لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنوں پر توڑ پھوڑ اور پولیس پرحملوں کے مقدمات پر قائم جے آئی ٹی کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد کردیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سابق پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ، جمشید چیمہ، فوادچودھری نے جے آئی ٹی کی تشکیل کو چیلنج کیا تھا، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل بنچ نے سماعت کی تھی، 3رکنی بنچ نے 5مئی کو درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،3رکنی بنچ کی جانب سے 28صفحات پر مشتمل متفقہ فیصلہ جاری کیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ حکومت نے جے آئی ٹی قانون کے مطابق تشکیل دی، درخواست گزار انفرادی طور پر ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے ۔