کورولس عثمان کی اداکار جوڑی نے حقیقی زندگی میں بھی شادی کر لی


استنبول(قدرت روزنامہ) ترکیہ کے مشہور ڈرامے ’کورولس عثمان‘ کی اداکار جوڑی نے حقیقی زندگی میں بھی شادی کر لی۔کورولس عثمان کے سپاہی جیرکوتائی اور آئیگُل خاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ ’بوسے ارسلان‘ اور ’جاگری سینسوئے‘ نے سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ بوسے ارسلان نے سفید رنگ کا عروسی لباس جبکہ جاگری سینسوئے سیاہ رنگ کا سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Buse Arslan (@busearsslan)


اداکار جوڑی کورولس عثمان کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ہی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے اور کچھ عرصہ قبل انہوں نے منگنی بھی کی تھی۔
بوسے ارسلان اور سینسوئے کی شادی میں کورولس عثمان کا کردار نبھانے والے اداکار براک سمیت قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Çağrı Şensoy (@cagrisensoy)


یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ کورولس عثمان میں بھی میں بھی آئیگُل خاتون اور سپاہی جیرکوتائی یعنی بوسے ارسلان اور سینسوئے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہونے کے بعد شادی کرلیتے ہیں جس کے بعد حقیقی زندگی میں بھی جوڑی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہے۔