لاہور (قدرت روزنامہ)قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی گرفتاری کا فیصلہ کر لیا ہے۔نیب کے ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے چیئرمین نیب سے عثمان بزدار کے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کے لیے استدعا کی گئی ہے۔
قومی احتساب بیورو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آرڈیننس کے تحت عثمان بزدار کو دورانِ انکوائری بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔نیب کے ذرائع نے بتایا ہے کہ عثمان بزدار پر نئے آرڈیننس کا اطلاق کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
قومی احتساب بیورو کےذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سردار عثمان بزدار اور ان کے خاندان پر 9 ارب روپے سے زائد کے اثاثے بنانے کا کیس زیرِ تفتیش ہے۔نیب کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف گندم برآمد کرنے کا کیس بھی زیرِ تحقیقات ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹائٹینک کے کریش ہونے کے بعد ڈوبتے ہوئے 700 سے زیادہ افراد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے زرعی آمدنی پر ٹیکس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…