معاشی بحالی کے سفر میں ایک مثبت خبر سامنے آئی ہے، اسحاق ڈار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حالیہ معاشی بحالی کے سفر کی جانب سے ایک اور مثبت خبر سامنے آئی ہے . ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ گلوبل ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی طویل مدتی فارن کرنسی ریٹنگ اپ گریڈ کردی ہے .


انہوں نے کہا کہ فچ نے طویل مدتی کرنسی ریٹنگ ایشور ڈیفالٹ ریٹنگ آئی ڈی آر سے ٹرپل سی کردی ہے .


وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حالیہ معاشی بحالی کے سفر کی جانب سے یہ ایک اور مثبت خبر ہے، جس پر وزیراعظم شہباز شریف، قوم، اتحادیوں اور معاشی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں .

. .

متعلقہ خبریں