سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر جمع کرادیے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کروا دیے گئے . وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں 2 ارب ڈالر کے ڈپازٹ آگئے ہیں، جس کے نتیجے میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 11.6 ارب ڈالر ہوگئے ہیں .


انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم پاکستان، آرمی چیف ، عوام اور اپنی طرف سے سعودی قیادت اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جو ہر موقع پر پاکستان کی مدد کرتے ہیں .
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں مزید اچھی خبریں ملیں گی، اللہ تعالی پاکستان کا حامی و ناصر ہو، پاکستان کے معاشی معاملات میں استحکام آگیا ہے اور مزید بہتری و ترقی کی طرف جائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں