چائے کی درآمدات میں کمی، جوتوں کی برآمدات میں اضافہ


فیصل آباد / اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں چائے کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے11ماہ میں چائے کی درآمدات پر 463.75 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجومالی سال 2022 کی اسی مدت کے مقابلہ میں 13 فیصدکم ہے، دوسری جانب چمڑے کے جوتوں کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔
ادارہ برائے شماریات کے اعدار وشمار کے مطابق مئی 2022 کے مقابلے میں مئی 2023 کے دوران چمڑے کے جوتوں کی برآمدات 50 فیصد اضافے کے بعد 2.75 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔