معاوضہ لینے کی ریس میں اروشی روٹیلا نے کئی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے معاوضہ لینے کی ریس میں کئی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو فلم ساز بویاپتی سرینو اور اداکار رام پوتھینی کی آنے والی فلم میں ایک آئٹم سانگ پر پرفارم کرنے کے لیے اروشی روٹیلا نے 3 منٹ کے 3 کروڑ روپے مانگے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اس مطالبے کے تحت اگر اروشی روٹیلا کو ادائیگی ہو جاتی ہے تو وہ بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن جائیں گی۔
رپورٹس کے مطابق اس کے علاوہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اداکارہ نے فلم ’پشپا 2‘ میں ایک گانے پر پرفارم کرنے کے 6 سے 7 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔