معاوضہ لینے کی ریس میں اروشی روٹیلا نے کئی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے معاوضہ لینے کی ریس میں کئی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا . بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو فلم ساز بویاپتی سرینو اور اداکار رام پوتھینی کی آنے والی فلم میں ایک آئٹم سانگ پر پرفارم کرنے کے لیے اروشی روٹیلا نے 3 منٹ کے 3 کروڑ روپے مانگے ہیں .


رپورٹس کے مطابق اس مطالبے کے تحت اگر اروشی روٹیلا کو ادائیگی ہو جاتی ہے تو وہ بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن جائیں گی .
رپورٹس کے مطابق اس کے علاوہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اداکارہ نے فلم ’پشپا 2‘ میں ایک گانے پر پرفارم کرنے کے 6 سے 7 کروڑ روپے وصول کیے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں