منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الہٰی کی ضمانت منظور
لاہور(قدرت روزنامہ) مقامی عدالت نے منی لانڈرنگ کے کیس میں تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کرلی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پرویز الہی کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے بنائے گئے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے پرویز الہیٰ کی جانب سے دائر کی گئی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلیعدالت نے پرویز الہی کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے پرویز الہی کے خلاف مقدمہ منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔