درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 22 مئی 2023 کو چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالتی پیشی کے دوران چیف سکیورٹی افسر کو اغوا کیا گیا . کرنل (ر) عاصم کو مختلف تھانوں کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا . انہیں اغوا ہوئے ایک ماہ 20 دن ہوچکے ہیں لیکن تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہیں . انہیں غیر قانونی اور خلاف آئین حراست میں رکھا گیا ہے . عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ آئی جی پنجاب کو درخواست گزار کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے اور عدالت کرنل (ر) عاصم کی بازیابی کے لیے احکامات جاری کرے . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم کے چیف سکیورٹی آفیسر کی بازیابی کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی . ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم پاکستان کے چیف سکیورٹی آفیسر کرنل (ر) محمد عاصم کے مبینہ اغوا کے معاملے پر بازیابی کے لیے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے .
متعلقہ خبریں