ریحام خان کی تیسرے شوہر کے ہمراہ پاکستان واپسی


کراچی (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف کی سابقہ اہلیہ و سابقہ اینکر پرسن ریحام خان اپنے تیسرے شوہر، مرزا بلال کے ہمراہ پہلی بار پاکستان آئی ہیں۔ریحام خان کا کراچی ایئرپورٹ پر اُن کے مداحوں کی جانب سے خوبصورت استقبال کیا گیا ہے۔
ریحام خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے استقبال کی ویڈیو شیئر کی ہے اور ساتھ میں کراچی سے محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Reham Khan (@officialrehamkhan)


اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ پر ریحام خان کے ساتھ اُن کے مداح سیلفیز بنوا رہے ہیں جبکہ اس دوران اُن کے شوہر، مرزا بلال کے گلے میں ہار بھی ڈالے گئے ہیں۔
ریحام خان نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے جہاں دل ہو وہیں گھر ہوتا ہے، پاکستان واپس آکر بہت اچھا لگا، حقیقی پاکستان کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے وہ پہلے سے زیادہ پرجوش ہیں۔