جلاؤ گھیراؤ مقدمہ: یاسمین راشد کا ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
لاہور (قدرت روزنامہ) تھانہ شاد مان میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں نامزد ڈاکٹر یاسمین راشد نے ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
رجسٹرار آفس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا، اعتراض میں کہا گیا کہ دیگر ضمانتیں منظور ہونے والے ملزمان کے فیصلے کی کاپیاں ساتھ لف نہیں کیں۔
جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ بطوراعتراضی درخواست پرسماعت کرے گا، 2 رکنی بنچ آج 12 بجے سماعت کرے گا، ڈاکٹر یاسمین راشد نے ضمانت بعداز گرفتاری دائر کر رکھی ہے۔