انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں کہتے ہیں میری چوری اور فارن فنڈنگ کا حساب نہ لیا جائے، ن لیگ پاکستان کو تعمیر کرنے والی جماعت ہے، ن لیگ وفاق کی اکائیوں کو جوڑنے کا پیغام ہے، ہم تمام چیزوں کو بہتر کرکے عوام کو دے کر جائیں گے . مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ چور وزیراعظم کو ووٹ کے ذریعے پارلیمنٹ سے باہر پھینکا، خیبرپختونخوا میں 4 سال تک ایک تعمیری کام نہیں کیا گیا، صوبے میں کسی ہسپتال میں ایک کمرہ نہیں بنا سکے، خیبر پختونخوا کے لوگ کبھی اس سازشی کو ووٹ نہیں دیں گے . . .
پشاور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم تمام چیزوں کو بہتر کرکے عوام کو دے کر جائیں گے .
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وفاقی حکومت مریم اورنگزیب نے کہا کہ زمان پارک میں پولیس اور رینجرز کی گاڑیاں جلائی گئیں، پہلے پاکستان ٹیلی ویژن پر حملہ کیا اور اب ریڈیو پاکستان پشاور پر حملہ آور ہوئے، ریڈیو پاکستان کی بلڈنگ کو جلایا گیا، یہ وہ گناہ ہے جسے تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی .
متعلقہ خبریں