آئی ایم ایف کا پروگرام مجبوری میں قبول کیا، وزیراعظم شہباز شریف

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی صورتحال میں بتدریج بہتری آ رہی ہے . پشاور میں فاٹا یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رواں سال بہت مشکل تھا .

معاشی صورتحال کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا . آئی ایم ایف پروگرام مجبوری میں قبول کیا . قرضوں سے جان چھڑانا اور بھکاری پن کا خاتمہ کرنا ہے تو مل کر کام کرنا ہوگا اور اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہوگا . شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کرا دئیے ہیں . برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتا ہوں . وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں . انہوں نے اس سلسلے میں بڑی محنت کی . انہوں نے کہا کہ ماضی سے سبق سیکھنا ہو گا رونے دھونے سے کوئی ملک ترقی نہیں کرتا . ترقی کے لیے محنت کرنا ہوگی . مہنگائی میں بتدریج کمی کریں گے . آئندہ چند سالوں میں پاکستان خطے کا خوشحال ملک ہوگا . ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے . . .

متعلقہ خبریں