پیپلزپارٹی نے 8 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کو 8 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی . پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حکومت کو 8 اگست کو تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی ہے، اسسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو کرنا ہے .

وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات چاہتی ہے، انتخابی اصلاحات میں آر ٹی ایس سسٹم جیسے معاملات اہم ہیں . انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے ضروری ہے . نوید قمر کا کہنا تھا کہ موجودہ سیٹ اپ میں مزید توسیع کی حمایت نہیں کرتے اور نگران سیٹ اپ کسی صورت آئینی مدت سے آگے نہیں جانا چاہیے . انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ اسمبلی میں توسیع پر قانون سازی پر اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے . . .

متعلقہ خبریں