پی اے سی نے پی ٹی آئی دور میں 628 افراد کو بلا سود قرض دینے کا معاملہ نمٹادیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور حکومت میں 628 افراد کو 3 ارب ڈالر بلا سود قرض دینے کا معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے نمٹادیا . ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں یہ معاملہ نمٹایا گیا .


ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی اے سی نے معاملہ قومی احتساب بیورو (نیب) اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سپرد کرنے کی تجویز دی . بعض ارکان نے معاملہ نیب اور ایف آئی اے کے حوالے کرنے کی مخالفت کی .
ارکان کی مخالفت کے بعد 628 افرد کے بلاسود قرض کے معاملے کو نمٹایا دیا گیا . ارکان نے رائے دی کہ معاملہ نیب اور ایف آئی اے کے حوالے کرنے سے صنعتی شعبے پر منفی اثر پڑے گا . گورنر اسٹیٹ بینک نے کمیٹی کو ان کیمرا اجلاس میں تفصیلات فراہم کردیں، تفصیلات میں قرضہ دینے والے بینکوں کے نام فراہم نہیں کیے گئے .
تفصیلات میں قرضہ لینے والے افراد کے نام بھی فراہم نہیں کیے گئے، صرف کمپنیوں کے نام ظاہر کیے گئے .

. .

متعلقہ خبریں