کراچی: اسکولوں اور ریسٹورنٹس میں منشیات اور ممنوعہ ادویات کی سپلائی کا انکشاف


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے اسکولوں اور ریسٹورنٹس میں منشیات اور ممنوعہ ادویات کی سپلائی کا انکشاف ہوا ہے . آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو ملنے والی خفیہ رپورٹ کے مطابق نو عمر لڑکوں، لڑکیوں اور طلبہ کو مصنوعی ادویات اور منشیات کی سپلائی کی جا رہی ہے .


آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے مراسلے کے ذریعے اسکولوں اور ریسٹورنٹس میں منشیات کی سپلائی کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت کر دی .

اسپیشل برانچ سندھ کو ایسے اسکولوں اور ریسٹورنٹس کی فوری نگرانی کا حکم جاری کیا گیا ہے . آئی جی سندھ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ مصنوعی ادویات اور منشیات کی سپلائی کرنے والوں کی نشاندہی کرائیں .
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہدایت کی ہے کہ زونل ڈی آئی جیز اور اسپیشل برانچ ایسے عناصر کو ختم کرنے کے لیے کوآرڈینیشن کا میکنزم قائم کریں . آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا اپنے مراسلے میں یہ بھی کہنا ہے کہ منشیات اور ممنوعہ ادویات سپلائی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے .

. .

متعلقہ خبریں