کراچی: اسکولوں اور ریسٹورنٹس میں منشیات اور ممنوعہ ادویات کی سپلائی کا انکشاف


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے اسکولوں اور ریسٹورنٹس میں منشیات اور ممنوعہ ادویات کی سپلائی کا انکشاف ہوا ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو ملنے والی خفیہ رپورٹ کے مطابق نو عمر لڑکوں، لڑکیوں اور طلبہ کو مصنوعی ادویات اور منشیات کی سپلائی کی جا رہی ہے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے مراسلے کے ذریعے اسکولوں اور ریسٹورنٹس میں منشیات کی سپلائی کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت کر دی۔

اسپیشل برانچ سندھ کو ایسے اسکولوں اور ریسٹورنٹس کی فوری نگرانی کا حکم جاری کیا گیا ہے۔آئی جی سندھ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ مصنوعی ادویات اور منشیات کی سپلائی کرنے والوں کی نشاندہی کرائیں۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہدایت کی ہے کہ زونل ڈی آئی جیز اور اسپیشل برانچ ایسے عناصر کو ختم کرنے کے لیے کوآرڈینیشن کا میکنزم قائم کریں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا اپنے مراسلے میں یہ بھی کہنا ہے کہ منشیات اور ممنوعہ ادویات سپلائی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Recent Posts

اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال، پاکستان میں سالانہ کتنے لاکھ لوگ موت کے منہ میں جارہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت رکھنے والے بیکٹیریا کی وجہ سے…

1 min ago

عنابی رنگ کا کھٹا میٹھا پھل فالسہ بے شمار فوائد کا حامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موسمِ گرما شروع ہونے کےساتھ آم کے بعد جس پھل کا سب…

9 mins ago

بادشاہوں کا کھیل ’پولو ‘ گلگت بلتستان میں کیوں مقبول ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’پولو‘ گلگت بلتستان کا سب سے مشہور کھیل ہے۔ یہ کھیل صدیوں…

17 mins ago

گلگت بلتستان کے 80 طلبہ بھی کرغزستان میں محصور، حکومت کا سیکریٹری خارجہ کو مراسلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان میں ملکی اور غیرملکی طلبہ کے درمیان ہونے والی لڑائی کے…

41 mins ago

کرغزستان سے طلبہ کی وطن واپسی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا خصوصی پروازیں بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو وطن واپس لانے کے لیے وزیراعلیٰ…

44 mins ago

ہزارہ یونیورسٹی کس طرح سولر سسٹم سے کروڑوں روپے کما رہی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ماحول دوست 300 کلو واٹ آن گریڈ سولر…

50 mins ago