شہناز گل پر نامناسب تبصرہ کرنے پر شدید تنقید، کے آر کے کو ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنا پڑ گئی


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے معروف ناقد و اداکار کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے بگ باس 13 سے شہرت پانے والی اداکارہ شہناز گل کے نئے گانے پر تبصرہ کیا جس کے بعد انہیں شہناز گل کے فینز کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ ا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شہناز گل اپنے نئے گانے ‘یار کا ستایا ہوا ہے’ میں اداکار نواز الدین صدیقی اور جونی روپڈ کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں جس میں گلوکار بی پراک بھی موجود ہیں۔
تاہم کے آر کے کو شہناز گل اور نوازالدین صدیقی کی کیمیسٹری پسند نہیں آئی، انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور لکھا کہ آج میں نے شہناز اور نواز الدین کا گانا دیکھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کمال راشد خان نے گانے کو خطر ناک قرار دیتے ہوئے لکھا کہ نوازالدین ڈانس کررہا ہے اور شہناز بیچاری اداکارہ کم چھچھوری زیادہ لگتی ہے، یہ لڑکی اداکاری نہیں جانتی۔
کے آر کے کے اس تبصرے کے بعد شہناز گل کے مداحوں کی جانب سے اداکار کو بری طرح تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد کے آر کے کی جانب سے 9 جولائی کو کی گئی ٹوئٹ ہی ڈیلیٹ کردی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہناز اور نوازالدین کا گانا یوٹیوب پر نمبر 1 پر ٹرینڈ کررہا ہے اور اس ویڈیو کو ایک ہفتے میں 27 ملین ویوز بھی مل چکے ہیں۔

Recent Posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کر دیا

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل وارم…

34 mins ago

زرتاج گل سے جھگڑا،سپیکر قومی اسمبلی نے طارق بشیر چیمہ کو سخت سزا سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے معافی کے باوجود طارق بشیر چیمہ کو…

41 mins ago

فیصل واوڈا پریس کانفرنس ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کا حکمنامہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس کیس میں سپریم…

47 mins ago

معروف پاکستانی اداکار نے ثانیہ مرزا کو شعیب ملک سے طلاق کے بعد دوسری شادی کا مشورہ دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی معروف ہدایت کار، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر و اداکار نبیل ظفر نے…

53 mins ago

شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس؛ سیکرٹری دفاع کو ایجنسیوں سے رپورٹس لیکر جمع کروانے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آبا ہائی کورٹ نے شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں سیکریٹٰری…

59 mins ago

ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے ہونے والے ہمفسر کیلئے اہم اور لازمی شرط رکھ دی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی خوبرو اداکارہ، ماڈل و معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انکشاف…

1 hour ago