سلمان خان نے شاہ رخ خان کی نئی فلم ‘ جوان’ پر دلچسپ تبصرہ کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان نے ساتھی اور ہم عصر سٹار شاہ رخ خان کے جوان پریوو پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
بالی ووڈ کے دونوں میگا سٹارز آخری بار سدھارتھ آنند کی اس سال کے اوائل میں ریلیز ہونے والی جاسوسی سٹوری پر مبنی تھرلر فلم پٹھان میں اکٹھے نظر آئے تھے۔
گو کہ سلمان خان کا جوان میں کوئی مختصر کردار تو نہیں ہے لیکن اسکے باوجود انہوں نے اپنے پرانے ساتھی اور دوست کے لیے پسندیدگی پر مبنی بلند آہنگ الفاظ ضرور کہے ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے منگل کو شاہ رخ خان کی فلم جوان پریوو کو اپنے انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن تحریر کیا، جس میں کہا، اب ہمیں اس قسم کی فلمیں صرف تھیٹرز پر دیکھنا چاہئیں۔
انہوں نے کنگ خان کو یقین دلایا کہ پٹھان جوان بن گیا ہے، آؤٹ سٹینڈنگ ٹریلر ہے، بہت پسند آیا، مزہ آ گیا، واہ، میں تو پہلے ہی دن پہلا شو دیکھوں گا۔