مارگلہ ہلز پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو جیل بھیجا گیا: چیئرمین سی ڈی اے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ مارگلہ ہلز پر ہم نے دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے، اس بار خلاف ورزی کرنے والوں کو صرف جرمانہ نہیں کیا گیا بلکہ جیل بھیجا گیا۔یہ بات چیئرمین سی ڈی اے نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں بتائی ہے۔
کمیٹی میں مارگلہ ہلز پر لائٹس لگانے کے معاملے پر بحث ہوئی۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ میری رائے ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مارگلہ ہلز پر راستوں پر لائٹس لگانی چاہئیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ زیادہ تر لوگ اسلام آباد کا ویو دیکھنے مارگلہ ہلز جاتے ہیں، ہم نیشنل پارک کی فینسنگ کرنے جا رہے ہیں۔