شادی محبت کی ہو یا ارینج رسک ہی ہوتی ہے: سجل علی
کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ شادی محبت کی ہو یا ارینج ہر صورت میں ایک رسک ہی ہوتی ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہیں ذاتی طور پر محبت کی شادیاں پسند ہیں، وہ صرف محبت کو پسند کرتی ہیں اور انہیں محبت کی ہی شادیاں اچھی لگتی ہیں مگرساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ لیکن شادی پسند کی ہو یا پھر ارینج میریج دونوں ہی صورتوں میں یہ ایک رسک ہوتی ہے۔
سجل علی کی جانب سے شادی کو دونوں ہی صورتوں میں رسک قرار دیے جانے کے بعد ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے احد رضا میر کے ساتھ ان کی شادی اور تعلقات پر بھی تبصرے کیے۔