فیصل قریشی اور در فشاں سلیم ڈرامہ سیریل ‘خئی’ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے


لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی اور نئی ابھرتی خوبرو اداکارہ در فشاں سلیم کے ایک ساتھ ’خئی‘ میں نظر آنے کی خبریں زیر گردش ہیں۔
دراصل خئی نجی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے بننے والے ایک ڈرامے کا نام ہے، حال ہی میں اس ڈرامے کی کاسٹ کے متعلق خبریں سامنے آئی ہیں کہ اس میں فیصل قریشی اور درِفشاں سلیم مرکزی کردار نبھاتے نظر آئینگے۔
ٹیلی ویژن سکرین کی جلد زینت بننے والے ڈرامہ خئی کی شوٹنگ کا آغاز پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں ہوچکا ہے جس کی تصدیق درِ فشاں سلیم کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر جاری کی گئی ایک تصویر سے ہوتی ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)


اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر دو دن قبل ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ایک ٹیبل پر ڈرامے کی سکرپٹ رکھی دکھائی دے رہی ہے جبکہ اس تصویر کے بعد شمالی علاقہ جات کے حسین قدرتی مناظر کی ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
اس ڈرامے کی کہانی ثقلین عباس نے لکھی ہے جبکہ ڈرامے کی ہدایتکاری کی ذمہ داری سید وجاہت حسین نے قبول کی ہے، ڈرامہ پاکستان کے معروف پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی پیشکش ہے جس کی کامیابی کیلئے پوری ٹیم بہت پرامید ہے۔