ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست،عدالت کی وزارتِ خارجہ کی تعریف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے دوران وزارتِ خارجہ کے حکام کی تعریف کی ہے۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے درخواست کی سماعت کی۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ درخواست گزار ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اپنے وکیل عمران شفیق کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل اور وزارتِ خارجہ کے حکام بھی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے وزارتِ خارجہ کے حکام سے مکالمے میں کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کیس میں آپ کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں، لیکن جب تک عدالت نے نہیں کہا آپ نے کچھ نہیں کیا، ڈاکٹر عافیہ کیس میں ابھی مزید بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
وزارتِ خارجہ کے حکام نے جواب دیا کہ وزارتِ خارجہ سے اس قسم کی دستاویزات کے حصول کا کچھ پراسس ہے، دستاویزات کی فراہمی کے لیے کابینہ کی منظوری ضروری ہے۔عدالت نے کہا کہ دوگل صاحب ہدایات دے دی گئی ہیں، پراسس شروع ہو جائے گا، یہی الفاظ ہمیشہ سنتے ہیں۔
وزارتِ خارجہ کے حکام نے جواب دیا کہ سیکریٹری خارجہ نے واضح کہا ہے کہ یہ دستاویزات ان سے شیئر ہونی چاہئیں، صرف اس میں پراسس کو فالو کرنا ضروری ہے۔وزارتِ خارجہ کے حکام نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کے دستاویزات کی فراہمی کا کام کل سے شروع ہو جائے گا۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل اگر بیانِ حلفی دیں تو وہ کہیں اور استعمال نہیں ہو گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت ستمبر کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی۔

Recent Posts

حکومتی وفداور قبائلی عمائدین کے مابین مزاکرات کا پہلا دور مکمل

ملکی معیشت میں چمن کے عوام کا اہم کردارہے ، میرضیااللہ لانگو صوبائی وزیر داخلہ…

9 mins ago

گرمی کی شدت میں اضافے کا خدشہ ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا ہے کہ مئی میں گرمی کی…

26 mins ago

خیبر پختونخوا میں دو ماہ کے دوران صحت کارڈ پر ایک لاکھ افراد کا مفت علاج

پشاور(قدرت روزنامہ) صحت کارڈ پر خیبر پختونخوا میں یکم رمضان سے اب تک ایک لاکھ…

28 mins ago

شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی نئی سیاسی جماعت لیکن کون کون شامل ہوگا؟ نام سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی نئی سیاسی جماعت میں…

36 mins ago

وزیراعظم کی صدارت میں گندم کی طلب، رسد اور خریداری پر اجلاس، غفلت برتنے پر پاسکو کے ایم ڈی اور جی ایم پروکیورمنٹ معطل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے گندم کی طلب، رسد اور خریداری پر غفلت برتنے پر…

40 mins ago

نان فائلرز کے موبائل بیلنس پر 100 میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے پانچ لاکھ ستر ہزار سے زائد…

56 mins ago