وزیرِ اعظم شہباز شریف 1 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے


ملتان (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف 1 روزہ دورے پر وفاقی دار الحکومت اسلام اباد سے ملتان پہنچ گئے . وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کے خصوصی طیارے نے ملتان ایئر پورٹ پر لینڈ کیا .

وزیرِ اعظم ملتان میں علاج معالجے کی بین الاقوامی سہولتوں سے آراستہ زیر تعمیر نشتر اسپتال 2 کا دورہ کریں گے اور جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیں گے .
500 بستروں پر مشتمل اس اسپتال سے جنوبی پنجاب کے دور دراز علاقوں کے لوگ مستفید ہوں گے، وزیرِ اعظم اس موقع پر خطاب بھی کریں گے . وزیرِ اعظم شہباز شریف ملتان میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوانوں میں وزیرِ اعظم یوتھ لون اسیکم کے تحت چیکس تقسیم کریں گے .
وزیرِ اعظم یوتھ لون اسیکم کے تحت اب تک 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد باصلاحیت نوجوانوں کو 101.6 ارب روپے کے آسان اور کم سود والے قرضہ جات دیے جا چکے ہیں . یہ قرض ان نوجوانوں کو اپنے زرعی و دیگر کاروبار کے حوالے سے با اختیار، خود مختار اور دیگر روزگار پیدا کرنے کے قابل بنا رہے ہیں .
وزیرِ اعظم ملتان میں باصلاحیت اور قابل طلباء و طالبات میں وزیرِ اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپس بھی تقسیم کریں گے . وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے کی تکمیل پر آج ہی واپس روانہ ہو جائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں