وزیرِ اعظم شہباز شریف 1 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے


ملتان (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف 1 روزہ دورے پر وفاقی دار الحکومت اسلام اباد سے ملتان پہنچ گئے۔وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کے خصوصی طیارے نے ملتان ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔وزیرِ اعظم ملتان میں علاج معالجے کی بین الاقوامی سہولتوں سے آراستہ زیر تعمیر نشتر اسپتال 2 کا دورہ کریں گے اور جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیں گے۔
500 بستروں پر مشتمل اس اسپتال سے جنوبی پنجاب کے دور دراز علاقوں کے لوگ مستفید ہوں گے، وزیرِ اعظم اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف ملتان میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوانوں میں وزیرِ اعظم یوتھ لون اسیکم کے تحت چیکس تقسیم کریں گے۔
وزیرِ اعظم یوتھ لون اسیکم کے تحت اب تک 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد باصلاحیت نوجوانوں کو 101.6 ارب روپے کے آسان اور کم سود والے قرضہ جات دیے جا چکے ہیں۔یہ قرض ان نوجوانوں کو اپنے زرعی و دیگر کاروبار کے حوالے سے با اختیار، خود مختار اور دیگر روزگار پیدا کرنے کے قابل بنا رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم ملتان میں باصلاحیت اور قابل طلباء و طالبات میں وزیرِ اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپس بھی تقسیم کریں گے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے کی تکمیل پر آج ہی واپس روانہ ہو جائیں گے۔

Recent Posts

زینب جمیل پر قاتلانہ حملہ کس نے کرایا؟ سابق ماڈل و اداکارہ کا سنسنی خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی سابق ماڈل و اداکارہ زینب جمیل نے خود پر ہونے…

11 mins ago

موسمیاتی تبدیلیاں، بلوچستان میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے شدید گرمی اور ہیٹ کے ویو کے بعدمعمول سے زیادہ…

42 mins ago

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں غیر قانونی کلینیکل لیبارٹریز کی بھرمار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں غیر قانونی کلینیکل لیبارٹریز کی بھرمار نے شہریوں کی زندگی…

48 mins ago

کان کنی کے لئے پی پی ایل کا ایف ڈبلیو او کے ساتھ مشترکہ منصوبے کے معاہدے پر دستخط

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے…

55 mins ago

حب لسبیلہ کینال سے پانی کی چوری ،وزیر اعلیٰ کے مشیر انڈسٹریز نے نوٹس لے لیا

حب(قدرت روزنامہ)حب لسبیلہ کینال سے پانی کی چوری وزیر اعلیٰ کے مشیر انڈسٹریز میر علی…

1 hour ago