بڑی عمر کی خاتون یا طلاق یافتہ سے شادی کرنے میں کوئی ہرج نہیں، امیر گیلانی


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز کے اداکار امیر گیلانی کا کہنا ہے کہ انہیں بڑی عمر کی خاتون یا طلاق یافتہ سے شادی کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔حال ہی میں امیر گیلانی نے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں دوست جیسی بیوی ملے۔
اداکار نے کہا کہ ایک مرد کو اپنے والدین اور بیوی کے درمیان توازن قائم کرنا چاہیے کیونکہ وہ خاندان میں ایک نئی فرد ہے اور ایک مختلف ذہنیت کے ساتھ آتی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Ameer Gilani (@ameergilani)


ان کا کہنا تھا کہ بڑی عمر کی عورت سے شادی کرنا بلکل نارمل بات ہے اور اس میں کوئی ہرج نہیں۔ امیر گیلانی نے کہا کہ انہوں نے بہت سی بڑی عمر کی لڑکیوں کو کم عمر لڑکیوں سے زیادہ پُرکشش دیکھا ہے۔
امیر گیلانی نے کہا کہ بعض اوقات معاملات ٹھیک نہیں ہوتے اور لوگ طلاق لے لیتے ہیں وہ طلاق یافتہ یا خود سے بڑی عورت سے شادی کرنے کو غلط نہیں سمجھتے اس میں کوئی ہرج نہیں۔امیر گیلانی نے کہا کہ انہیں خود بھی کسی بڑی عمر کی خاتون یا طلاق یافتہ سے شادی کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔


یاد رہے کہ اداکار امیر گیلانی نے اپنے ڈرامے ثبات میں اداکارہ ماورہ حسین کے ساتھ ساتھ مرکزی کردار نبھایا تھا ان کا یہ ڈرامہ بےحد مشہور ہوا تھا اور ان کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔جلد ماورہ اور امیر گیلانی ایک مرتبہ فلم اپنے نئے ڈرامے ’نیم‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔