خوبرو ماڈل و اداکارہ فریال محمود کا ‘مستانی’ لک وائرل


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی خوبرو ماڈل، معروف اداکارہ اور مایہ ناز کوریوگرافر فریال محمود کا نیا “مستانی” لک وائرل ہو گیا۔منفرد انداز اور لاجواب کوریوگرافی کے باعث سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی اداکارہ نے نئی تصاویر جاری کردی ہیں۔
وائرل تصاویر میں فریال کو سیاہ منی ٹاپ میں ملبوس کیمرے کے سامنے مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے، صرف یہی نہیں بلکہ تصاویر میں اداکارہ کے جسم پر ٹیٹو بھی عیاں نظر آ رہے ہیں۔فریال محمود نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں اپنے نئے نام سے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئےلکھا “مستانی”۔

View this post on Instagram

A post shared by Faryal Mehmood (@iamfaryalmehmood)


نیا نام سامنے آنے پر مداحوں کی جانب سے تبصروں کی لائن لگ گئی، ایک صارف نے اپنی رائے سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ “اپنا نام بدل کر دیوی رکھ لیں، جبکہ ایک اور مداح نے اداکارہ کو مغربی مستانی کہہ ڈالا”۔


واضح رہے کہ معروف اداکارہ، ماڈل اور کوریوگرافر فریال محمود ہرگزرتے دن کیساتھ اپنی نئی ویڈیوز اور تصاویر سے موضوع بحث بنی رہتی ہیں۔