کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ برزگ سیاست دان ڈاکٹر عبدالحییٰ بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت 2023کے انتخابات میں الیکٹرونک ووٹینگ مشین کے ذریعے ایک بار پھر عوام کی اظہار رائے پر ڈاکہ مارنے کی کوشش کررہی ہے تمام محکوم قومو ں کا فرض بناتا ہے کہ وہ آزاد شفاف اور غیر جانبدار نتائج حاصل کرنے کے لیے پی ڈی ایم کی جد وجہد میں شامل ہو کر الیکٹرونک ووٹینگ مشین اور میڈیا ڈولیمپنٹ اتھا رٹی جیسے کالا قانون کے خلاف اپنی آواز بلند کرے ان خیالات کا اظہار ڈاکتر عبدالحیٰ بلوچ نے اپنے جاری کر دہ بیا ن میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان نے حالیہ حکومت کے غلط اورناروا پالیسوں کے خلاف جو موقف اختیار کیا ہے ایسے سہراتے ہوئے تمام سیاسی جماعتو ں،دانیشوروں،وکلاء،طلبا ء برادری سول سوسائٹی اور محنت کش عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کے موقف کی تائید کر تے ہوئے بلکہ رائے عامہ اس طر ح ہموارکر ے کہ آئیند ہ ہر ادارہ اپنے اختیارات کو بلا خوف و خطر حکومتی دباؤکی پرواہ نہ کرتے ہوئے آئینی آختیارات کو بھر پور انداز میں استعمال کر سکے اس وقت سب سے بڑا ادارہ اور قوت عوام کا ہے اور بااختیار ساورن اداراہ کے ہوتے ہوئے اپنے حق وحکمیت کے لئے عوام ڈٹ کر غیر جمہوری قوتو ں کا مقابلہ کر ے اور تمام ادارے پارلیمنٹ،عدلیہ میڈیا سمیت اپنا کردار اس وقت تک مثبت آئینی کردار ادا کر سکتے ہیں جب ان کے پیچھے باشعور عوام اور محکوم قومیں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طر ح کھڑ ے ہوئے جائیں انہو ں نے کہا کہ موجو دہ حکومت نے ابھی سے پری پول ریگینگ کا ناکام منصوبہ بنا یا ہے اس کی واضح مثال الیکٹرونیک ووٹینگ مشین کے استعمال میڈیا ڈولیپمنٹ اتھا رٹی جیسے کالا قانون اور اورسیز ووٹینگ کے ذریعے 2023کے انتخابات میں اپنے من مانی نتائج حاصل کرنے کیلئے یہ ساری سازشیں عروج پر ہیں یہ تمام سیاسی جماعتو ں وکلاء سیاسی کارکنو ں،دانیشوروں،محنت کش محکوم قومیں اور عوام کا فر ض بنتا ہے کہ وہ آئند ہ ہونے والے انتخابات کو آزاد صاف شفاف اور غیر جانبدار نتائج حاصل کرنے کیلئے پی ڈی ایم کی جد وجہد میں شامل ہو کر ان تمام سازشو ں ناکام بنانے میں اپنا فر ض منصبی ادا کر ے۔
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…