‘فنکاری میں نہ سمجھ پائی تیری سمجھ داری’ ، آئمہ بیگ کا نیا گانا ریلیز

لاہور(قدرت روزنامہ) 'فنکاری میں نہ سمجھ پائی تیری سمجھ داری' ، آئمہ بیگ کا نیا گانا ریلیز کر دیا گیا . پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کے نئے گانے "فن کاری" کی ویڈیو جاری کردی گئی، گانے میں بے وفائی سے ہونے والی تکلیف کو بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے .

اس گانے کی میوزک ویڈیو کی ہدایات عدنان قاضی نے دی ہیں جبکہ معروف میوزیشن شیراز اوپل نے گانے کا میوزک تشکیل دیا اور بول تحریر کیے ہیں . اس گانے کی ویڈیو کو برطانیہ میں عکس بند کیا گیا ہے جبکہ گانے میں آئمہ بیگ کے علاوہ ورد علی نے فیچر کیا ہے، کچھ عرصہ قبل آئمہ بیگ نے اعلان کیا تھا . کہ وہ اب اپنے سولو سانگ پر کام کریں گی، اس سے قبل آئمہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر کیفی خلیل کا مشہور ترین گانا مجھے پیار ہوا تھا گایا اور اس کی ویڈیو کو جاری کیا تھا . . .

متعلقہ خبریں