بھارت کو بالغ نظری سے کام لیتے ہوئے کشمیریوں کو آزاد کرنا ہوگا: فردوس عاشق اعوان


لاہور(قدرت روزنامہ) استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت کو بالغ نظری سے کام لیتے ہوئے کشمیریوں کو آزاد کرنا ہوگا۔یوم شہدائے کشمیر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آج کا دن مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کے حوالے سے سنہرا اور یادگار دن ہے، پاکستانی قوم آج کے دن شہادت پانے والوں کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دن بھارتی فوج نے ظلم کی داستان رقم کی تھی، بے گناہ انسانوں کا قتل نام نہاد سیکولر بھارت کی پیشانی پر بدنما داغ ہے، کشمیری شہدا آج بھی بھارتی فوج کے لئے ایک ڈراؤنا خواب ہیں۔
ترجمان استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ تنگ نظر بھارتی فوج کے مظالم آج ابھی تک جاری ہیں، کشمیری غیور اور دلیر قوم ہے جبکہ بھارت بزدل مگر مکار دشمن ہے، جدوجہد آزادی کشمیر میں پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق کا مزید کہنا تھا کہ نریندر مودی کی انسانیت دشمن سوچ نے مسئلہ کشمیر میں جلتی پر تیل کا کام کیا ہے، مودی کی موجودگی میں خطے میں امن نا ممکن ہے۔