رجسٹرار آفس نے تمام درخواست گزاروں اور فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں . واضح رہے کہ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں کو عید الاضحیٰ کے بعد دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے . سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ قانون بننے سے قبل ہی عدالت عظمیٰ نے معطل کر دیا تھا . اس معاملے پر اعلیٰ عدلیہ میں تقسیم بالکل واضح رہی جبکہ وکلاءبرداری بھی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ قانون کے حق میں ہے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیا . سپریم کورٹ کا آٹھ رکنی لارجر بینچ 21 جولائی کو پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا .
متعلقہ خبریں