وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستان کے لیے منظور کیے گئے پروگرام کے حوالے سے اپنے خطاب میں قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ روز پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری دی تھی، جس کی پہلی قسط ایک ارب 20 کروڑ ڈالر آج اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی گئی ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا ہےکہ پاکستان کو اس پروگرام پر پوری لگن سے عمل کرنا ہوگا، ماضی میں قرض پروگرام کی پالیسیوں پر عملدرآمد نہ ہونے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال 24-2023 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو اڑھائی فیصد رہنے جب کہ بے روزگاری ساڑھے 8 فیصد سے کم ہو کر 8 فیصد پرآنے کا امکان ہے۔

Recent Posts

تحصیل زہری ،صوہندہ ڈیم کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کرنیکا انکشاف

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار کے تحصیل زہری میں ایک ارب روپئے کی لاگت سے بننے والے صوہندہ…

3 mins ago

کراچی میں گرمی کے باعث 4 روز میں400سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، فیصل ایدھی

کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں قیامت خیز گرمی کے دوران اموات کی تعداد بڑھ گئی جس…

24 mins ago

عمران خان کے خلاف کوئی نیا کیس بھی بن سکتا ہے،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کےمشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان…

6 hours ago

سندھ حکومت کا گرمی سے اموات پر کے الیکٹرک کیخلاف قتل کے مقدمات کا عندیہ

کراچی (قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجارنے شہر میں گزشتہ چند دنوں میں…

6 hours ago

بلوچستان حکومت کا ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کا اعلان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ آپریشن عزم…

6 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کا اچانک چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں چھاپہ،وسائل کے ضیاع پراظہار برہمی

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اچانک چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں چھاپہ مارا-خالی کمرے،لائبریری اور…

6 hours ago