پنجاب: لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکوں سے زیادتی کے کیس زیادہ، محکمہ داخلہ


لاہور (قدرت روزنامہ)بچوں سے زیادتی کے واقعات پر محکمہ داخلہ پنجاب کی رپورٹ جاری کردی گئی، صوبے میں لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکوں سے زیادتی کے کیس زیادہ سامنے آئے ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق جنوری سے 15جون 2023 تک کی رپورٹ مرتب کی گئی ہے، رپورٹ پر کمشنر لاہور نے سرکلر جاری کردیا۔
رپورٹ کے مطابق لڑکوں سے زیادتی کا تناسب 69 فیصد جبکہ لڑکیوں سے زیادتی کا تناسب31 فیصد رہا۔پنجاب میں زیادتی کے سب سے زیادہ مقدمات گوجرانوالہ میں درج ہوئے، جبکہ سب سے کم مقدمات راولپنڈی اور لاہور میں درج ہوئے۔
صوبائی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ بچوں سے زیادتی کے کئی واقعات رپورٹ بھی نہیں ہوتے، خوف اور معاشرتی مسائل کی وجہ سے بھی مقدمات رجسٹر نہیں ہوتے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ والدین کا بچوں کا میڈیکل کرانے پر رضامند نہ ہونا بھی رکاوٹ ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایسے واقعات بچوں کو تنہائی کی طرف لے جاتے ہیں۔

Recent Posts

بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافہ متوقع

لاہور (قدرت روزنامہ)آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 15فیصد اضافہ متوقع ہے۔…

14 mins ago

کوہلی کو ویلکم کرتا ہوں،چاہے پی ایس ایل میں آئے یا بھارتی ٹیم کیساتھ آئے: شاہد آفریدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ…

34 mins ago

افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی: 70 افراد ہلاک،کئی لاپتا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں…

42 mins ago

نواز شریف ہی ملک میں یکجہتی لاسکتے اور مسائل سے نکال سکتے ہیں: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں قوم کے…

50 mins ago

فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں 7 پاکستانی نوجوان شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی بزنس میگزین فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں…

60 mins ago

پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح کم ہو کر 15 فیصد ہونے کا امکان ہے: ورلڈ بینک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی…

1 hour ago