میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اپنا وعدہ پورا کر دیا


کراچی (قدرت روزنامہ)میر کراچی مرضیٰ وہاب نے عوام سے کیا اپنا وعدہ پورا کر دکھایا ہے . مرتضیٰ وہاب نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوام سے 2021 میں کیے گئے وعدے کی تکمیل سے متعلق پیغام جاری کیا ہے .


مرتضیٰ وہاب نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مزید چند ہفتوں کے بعد لانڈھی میں شیر پاؤ کالونی کے پڑوس میں واقع یہ متعدد مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے والا اسپورٹس اسٹیڈیم ’کراچی نیبر ہوڈ امپروومنٹ پروگرام‘ (KNIP) کے اقدام کے تحت عوام کے لیے کھول دیا جائے گا .


واضح رہے کہ سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی، ترجمان حکومت سندھ و مشیر قانون بیرسٹر، حالیہ میر کراچی مرتضیٰ وہاب نے 2021 ستمبر میں کہا تھا کہ حکومت سندھ شیرپاؤ کالونی کے اسٹار گراؤنڈ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپورٹس کمپلیکس بنائے گی .
اُن کا کہنا تھا کہ لانڈھی شیرپاؤ کالونی اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں کے لیے یہ پیپلزپارٹی کی طرف سے ایک بڑا تحفہ ہوگا . مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی کی رونقیں بحال کرے گی

. .

متعلقہ خبریں