‘بوال’ کی شوٹنگ کے دوران جھانوی کپور کو جان بوجھ کر نظرانداز کیا، ورون دھون


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے حال ہی میں اپنی نئی آنے والی فلم 'بوال' سے متعلق حیرت انگیز انکشاف کیا ہے . ورون نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے پہلے ہفتے میں وہ جھانوی کپور کو جان بوجھ کر نظرانداز کر رہے تھے .


ان کا کہنا تھا کہ میں نے طے کیا تھا کہ جھانوی سے زیادہ بات نہیں کروں گا کیونکہ اس طرح چٹکی بجاتے ہی ہماری دوستی ہوجاتی، مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے، مجھے اس سے کچھ فاصلے پر رہنا چاہیے، کچھ سرد مہری سے پیش آنا چاہیے . ان کا کہنا تھا کہ میں نے سوچ رکھا تھا کہ میں جھانوی کپور کے علاوہ سب سے بات کروں گا، ڈائریکٹر نتیش تیواری نے اس خیال کی حمایت کی .
ورون نے کہا کہ جب 20 دن بعد میں نے جھانوی کو بتایا کہ میں ایسا کیوں کر رہا تھا تب اسے سمجھ آیا ورنہ وہ سمجھ رہی تھی کہ میں اس سے خفا ہوں .
ان کا کہنا تھا کہ دیکھیں میں نے یہ اقدام بڑی خود غرضی سے اٹھایا لیکن میرا خیال ہے کہ اس سے ہم دونوں کو ہی بہت مدد ملی، فلم میں دکھایا گیا ہے کہ میرے اور جھانوی کے کردار میں دونوں آہستہ آہستہ ایک دوسرے کو جانتے ہیں لہٰذا وہی کچھ میں نے سیٹ پر کیا کہ جھانوی سے دور رہا اور جیسے جیسے فلم کی شوٹنگ آگے بڑھتی گئی اور ہمارے کردار فلم کی کہانی میں ایک دوسرے کے قریب ہوتے گئے ویسے ویسے میں نے سیٹ پر اپنا رویہ تبدیل کرلیا .

. .

متعلقہ خبریں