تمنا بھاٹیہ اور جان ابراہم کا ایک ساتھ پہلا پروجیکٹ ‘ویدا’


ممبئی(قدرت روزنامہ)خوبرو اداکارہ تمنا بھاٹیہ نکھل ایڈوانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘ویدا’ کا حصہ بن گئی ہیں۔فلم کا مرکزی کردار شروری واگھ ادا کریں گے جبکہ جان ابراہم اور ابھیشک بچن بھی اس پروجیکٹ کا حصہ ہیں۔
تمنا بھاٹیہ نے کہا کہ مجھے ہمیشہ سے نکھل کا کہانی بنانے کا انداز پسند رہا ہے، جان ابراہم کے ساتھ پہلی بار کام کروں گی۔نکھل ایڈوانی نے کہا کہ جب میں نے تمنا کو اس خاص کردار کی پیشکش کی تو مجھے بہت خوشی ہوئی کہ اس نے فلم کے حوالے سے میرے وژن پر بھروسہ کیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Tamannaah Bhatia (@tamannaahspeaks)


تمنا بھاٹیہ نے اپنے انسٹاگرام پر ویدا میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اتنے زبردست اداکاروں اور عملے کے ساتھ کام کرنے کا شدت سے انتظار ہے۔