سیاسی جماعتوں پر پابندی کے معاملے کو ایجنڈے سے نکال دیا، وزیر قانون


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ الیکشن اصلاحات پر 99 فیصد کام مکمل کرلیا ہے، سیاسی جماعتوں پر پابندی کے معاملے کو ایجنڈے سے نکال دیا گیا ہے۔پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کا اجلاس سردار ایاز صادق کی زیرصدارت منعقد ہوا۔
پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جن نکات پر اتفاق نہیں تھا ان پر اتفاق ہوگیا ہے۔ ایک دو معاملات پر پی ٹی آئی کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا، یہ معاملات ایسے نہیں کہ انہیں حل نہ کیا جاسکے۔وزیر قانون نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے تحفظات کو مل بیٹھ کر حل کرلیں گے۔