سلمان خان کے مداحوں کیلئے بڑی خبر آگئی، بلاک بسٹر ’کِک‘ کا سیکوئیل بنے گا


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے دبنگ خان سپراسٹار سلمان خان کے مداحوں کیلئے بڑی خبر سامنے آگئی، اداکار کی بلاک بسٹر فلم ’کِک‘ کا سیکوئیل بننے جارہا ہے۔ 2014 میں ’کِک‘ سے ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھنے والے فلم ساز ساجد ناڈیا والا نے سیکوئیل بنانے کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔
ساجد ناڈیا والا کی پہلی فلم ’کِک‘ ہی باکس آفس پر چھا گئی تھی اور اس نے باکس آفس پر دو سو کروڑ انڈین روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔فلمساز نے بھارتی میڈیا سے خصوصی گفتگو میں انکشاف کیا کہ ’کِک 2‘ کا اسکرپٹ لکھا جاچکا ہے لیکن اسے فائنل کیا جارہا ہے جس میں وقت لگے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے اسکرپٹ میرے ذہن میں تھا لیکن پھر اسے لکھا گیا اور سلمان خان اس اسکرین پلے کو سن بھی چکے ہیں۔ساجد ناڈیا والا کی نئی فلم ’بوال‘ 21 جولائی کو ریلیز ہوگی جبکہ وہ ’ہاؤس فل 5‘ بنانے کا اعلان بھی کرچکے ہیں۔