سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد کے مطابق ڈیجیٹل نظام سے غیر منقولہ جائیداد پر ٹیکس وصولی کی مد میں20 ارب روپے کی آمدن ہوگی . غیر منقولہ جائیداد پر ٹیکس اب ای اسٹیمپنگ کے ذریعے اکٹھا کیا جائے گا . انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کی وصولی، کرپشن کی روک تھام کے لیے ای اسٹیمپنگ سے منسلک کر رہے ہیں . ڈیجیٹل سسٹم کے تحت پراپرٹی ٹیکس ڈائریکٹ متعلقہ لوکل گورنمنٹس کے اکاؤنٹس میں جائے گا . سیکرٹری بلدیات کے مطابق بورڈ آف ریونیو اور پی ایل آر اے ٹیکس کی آن لائن کلیکشن میں معاونت فراہم کرے گا . ٹیکس کی وصولی پر آن لائن چالان بھی جنریٹ ہو گا . ہر ٹرانزیکشن پر 80روپے بورڈ آف ریونیو اور پی ایل آر اے وصول کرے گا . ڈیجیٹل سسٹم سے ٹیکس چوری کا خاتمہ ممکن ہوگا . اس سلسلے میں ریونیو کلیکشن کے عمل کو شفاف اور غیر جانبدار بنایا جا رہا ہے . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں غیر منقولہ جائیداد پر ٹیکس وصولی کا نظام ڈیجیٹل کردیا گیا . کرپشن کی روک تھام کے لیے محکمہ بلدیات نے ڈیجیٹائزیشن کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے غیر منقولہ جائیداد پر ٹیکس وصولی کے نظام کو ڈیجیٹل کر دیا .
متعلقہ خبریں