سورج 3 دن تک خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا

ریاض(قدرت روزنامہ) ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ سورج ہفتے سے پیر تک خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا . سعودی ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق کے مطابق 15، 16 اور 17 جولائی یعنی ہفتہ ، اتوار اور پیر کو مکہ مکرمہ میں ظہر کی اذان کے وقت 12 بجکر 22 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا .

یہ اسلامی مہینے ذی الحج کی 27، 28 اور 29 تاریخ ہو گی . ماہر فلکیات کا مزید کہنا ہے کہ قبلے کا رخ دن کے وقت سورج اور رات کے وقت ستاروں کے ذریعے متعین کیا جاتا ہے . نماز کے اوقات اور قبلے کے رخ کے لیے سورج کا کردار بنیادی ہے کیونکہ خانہ کعبہ کی طرف رخ کر کے دنیا بھر کے مسلمان نماز ادا کرتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں